209

جنوبی کوریا میں پہلی بار پاکستان پر بنائی گئی مکمل ڈاکومنٹری ! کو سپانسر کر رہی ہے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا سپانسر کر رہی ہے، کوریا میں پہلی پاکستان پر مکمل ڈاکومنٹری !!
پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے ہیڈ انفارمیشن کمیٹی راجہ عامراقبال کے مطابق پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے سپانسر سے پاکستان ایمبیسی کوریا ایک سپیشل ڈاکومنٹری بنا رہی ہے ۔جس میں پاکستان کے تاریخی مقامات، کلچر اور خصوصا ٹورازم کو بڑھایا جا سکے گا ۔اس ڈاکومنٹری میں خصوصی طور پاکستان میں موجود بدھ مت کے عبادتی مقامات بھی دکھائے جائیں گے اور کورین عوام کو یہ بتایا جائے گا کہ کوریا میں سب سے بڑے مزہب بدھ مت پاکستان سے شروع ہوا تھا ۔ اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کورین لوگ زیادہ سے زیادہ پاکستان جائیں ۔جس سے ہمارے ملک کی سیاحت کو بھی فروغ مل سکے گا۔ اس صورت میں کوریا سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹ بھی ممکن ہو جائے گی ۔پاکستان اور کوریا کے تعلقات میں مزید بہتری آسکے گی۔
اس ڈاکومنٹری کے لیے پاکستان ایمبیسی کوریا نے نیشنل جغرافک چینل سے ریلیٹڈ لوگوں سے ایگریمنٹ کر لیا ہے ، یہ ایک انٹرنیشنل لیول کی ڈاکومنٹری بنے گی جو پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔
اس ڈاکومنٹری کے زریعے پاکستان کی سیاحت کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کلچر اور خصوصا اسلامی طرز زندگی دیکھنے اور دکھانے کاموقع مل سکے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں