261

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا نے ممبر شپ کے عمل کوتیز کر دیا اور مختلف شہروں کا کامیاب دورہ بھی کیا!!

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کا ممبر شپ مہم کے حوالے سے مختلف شہروں کا کامیاب دورہ !!
جنوبی کوریا(راجہ عامر سے) پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر مدثر علی چیمہ کی قیادت میں جنرل سیکرٹری صابر خان خٹک، جہانزیب خان ، محمد کاظم، اصغر بانگی،مردان علی قادری، ملک نوید بسال، محمد دلدار اور میاں صغیر احمد نے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔

پہلا پرواگرام پاجھو اور ینگجو کے قریب مدینہ مسجد میں ہوا ۔پروگرام کی میزبان رانا شاہد تھے ۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔پروگرام کی کمپئیرنگ و تلاوت کلام پاک کی سعادت علامہ رضا قادری نے حاصل کی ۔ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے انتہائی سینئیر ممبر ملک مظہر لک نے خصوصی شرکت کی۔
دوسرا پروگرام ینگجو سٹی میں ہوا ،پروگرام کے میزبان رحیم شاہ تھے ۔

تیسرا پروگرام السن سٹی میں ہوا ، پروگرام کے میزبان مرتضی چیمہ تھے

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر مدثر علی چیمہ نے مختلف پروگراموں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبر شپ ہماری توقعات سے بہت زیادہ ہو رہی ۔بیشتر نئے ممبران ہماری ایسوسی ایشن سے خود رابطہ کر کے ممبر بننے کی خواہش کر رہے ہیں ۔یہ ہماری ایسوسی ایشن کی کامیابی کی بہترین مثال ہے۔

اگلے ویک دیگر شہروں کا دورہ بھی کیا جائے گا۔ آنے والے سب معزز مہمان گرامی اور آج کے میزبانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کا ممبر شپ مہم کے حوالے سے مختلف شہروں کا کامیاب دورہ !!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں