174

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کا ممبر شپ مہم کا سیول اتیوان کا دورہ !!

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کا ممبر شپ مہم کے حوالے سے سیول اتیوان کا کامیاب دورہ !!
پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر مدثر علی چیمہ کی قیادت میں جنرل سیکرٹری صابر خان خٹک، محمد کاظم، اصغر بانگی،مردان علی قادری، ملک نوید بسال، محمد شکیل، راشد نصیر اور میاں صغیر احمد نے شرکت کی۔
پروگرام کی میزبانی ملک نوید بسال نے کی۔ پروگرام زم زم ہال اتیوان میں کیا گیا۔
پروگرام کی کمپئیرنگ میاں صغیر احمد نے کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تلاوت کلام پاک کی سعادت محمد شبیر نے حاصل کی۔
آقا دو جہان خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی‌الله‌علیه‌و‌آله‌وسلّم کی بارگاہ الہیاں میں گلہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت مردان علی قادری نے حاصل کی۔
پروگرام کا استقبالیہ ملک نوید بسال نے دیا۔
پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے جنرل سیکرٹری نے گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور سیول اتیوان آمد پر خوش آمدید کہا۔
پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر مدثر علی چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا، ہر روز نئے ممبران کو دیکھ کر دل باغ باغ ہو جاتا ہے ،آپ سب کو PBA فیملی میں آنے پر دل کی اتھاء گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔
یہ ایسوسی ایشن ہم سب کی ہے ، یہ کسی ایک فرد کی ملکیت نہیں جو جتنا ٹائم ، قربانی دے گا اور ایسوسی ایشن کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا ۔ہمارے لیے قابل احترام ہوگا۔
آپ سب کی تشریف آورای کا شکریہ ، پاکستان پائندہ باد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں