16

فخر زمان معصوم یا ڈی کوک چالاک؟ سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی

جوہانسبرگ (این این آئی) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا رن آئوٹ سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی ،شائقین کرکٹ نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر ڈی کوک کو چالاک اور چیٹر کہہ دیا ایک شخص نے کوئنٹن ڈی کوک کی حرکت پر افسوس کا اظہار کیا ،ایک صارف نے لکھا کہ وہ پہلے ڈی کوک کو پسند کرتے تھے اور معصومسمجھتے تھے تاہم انہوں نے چیٹنگ کی۔ایک اور صارف نے لکھا کہ کرکٹ اب جینٹل مین گیم نہیں رہا۔ ایک شخص نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کوئنٹن ڈی کوک

آپ کی حرکت بالکل بھی مزاحیہ نہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ فخر زمان کے لئے تالیاں اور ڈی کوک آپ کو شرمندہ ہونا چاہیے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں