42

ٹریفک وارڈنز کو بہترین افطاری کی فراہمی کے احکامات جاری

راولپنڈی(شبیر مغل) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی طرف سے انسپکٹر ٹریفک ہیڈ کواٹر کو رمضان المبارک میں روزہ کی حالت میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز کو بہترین افطاری کی فراہمی کے احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے انسپکٹر ٹریفک ہیڈ کواٹر کو خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزہ کی حالت میں شاہراہوں پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز کو ان کے پوائنٹس پر بہترین افطاری اور کھانا فراہم کیا جائے ۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس رمضان المبارک میں روزہ داروں اور روڈ یوزرز کو بہترین ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کے لیے چوک چوراہوں پر بھرپور محنت سے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے ،ٹریفک وارڈنز موسم کی سختی کی پرواہ کیے بغیر شاہراہوں پر عوام الناس کی سہولت کے لیے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے ان کا یہی جذبہ انھیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر اور فلاح و بہبود کے لیے مزید اچھے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں