26

کورونا وا ئرس کے سلسلے میں کئے جا نے والے اقدامات کے جا ئزہ


راولپنڈی(شبیر مغل)کمشنر راولپنڈی سید گلزارحسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر پہلی دونوں سے ز یادہ شدید ہے اس لئے ہمیں اسی حساب سے احتیا طی تدابیر بھی اختیار کرنا ہو ں گی۔انہوں نے کہا کہ کو رونا وا ئرس ایس اوپیز کو اپنی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنا کر ہی ہم اپنے آپ کو اور اپنے بیاروں کو اس مو ذی مر ض سے بچاسکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وا ئرس کے سلسلے میں کئے جا نے والے اقدامات کے جا ئزہ اجلاس کے مو قع پر کیا۔
اجلاس میں ڈو یژن بھر میں موجود مر یضو ں کے بارے میں سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈو یژن میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل26413 مر یض ر پورٹ ہو ئے ہیں اور ان میں سے 21963 ڈسچارج جبکہ975اموات ہوئیں ہیں اور3475 ابھی تک ز یر علاج میں۔ رپورٹ ہو نے والے مر یضوں میں سے21646ضلع راولپنڈی،979 ضلع چکوال، 1755 ضلع اٹک اور 2033ضلع جہلم کے مریض ر پورٹ ہو ئے ہیں۔راولپنڈی ضلع میں موجود مر یضوں کی تعداد اور ان کو دی جانے والی طبی سہو لیا ت کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا گیا کہ گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کل 159کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے149 ضلع راولپنڈی جبکہ10دوسرے اضلاع کے مریض ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پو ٹھوہار ٹاؤن میں کورو نا وائرس کے36کنفرم مر یض، کینٹ میں 39، راول ٹاؤن میں 32، گوجر خان میں 04، ٹیکسلا میں 07،مر ی میں 05، کلرسیداں میں 07 جبکہ کہوٹہ میں 19 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہو لی فیملی ہسپتال میں اس وقت19، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 14،فو جی فا ؤ نڈ یشن میں 14، ڈسٹر کٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں 02، ہارٹس انٹر نیشنل میں 03جبکہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آٖ ف یورالوجی میں 95مر یض موجود ہیں۔ گزشتہ روز 01  زندگی 65 سالہ زمرد بیگم کورونا کی نذر ہو ئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں