31

ہماری سلا متی پا کستان کی سلا متی سے جڑی ہے


راولپنڈی (شبیر مغل)کمشنر راولپنڈی سید گلزارحسین شاہ نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور تحر یک لبیک پا کستان کے مظاہروں کے دوران زخمی ہو نے والے پو لیس اہلکا روں کی عیا دت کی۔ انہوں نے ہسپتال انتظا میہ کو ہدا یت کی کہ ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے اپنی جا ن کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پیشہ ورانہ ذ مہ داریوں کو ادا کر نے والے ان قو می ہیرو کو علاج معا لجے کی بہتر ین سہو لیات فراہم کیں جا ئیں اور دعا ہے کہ یہ جلد از جلد صحت یاب ہوں۔
ان مو قع پر ایڈ یشنل کمشنر (کوراڈ ینیشن) جہا نگیر، سی پی او راولپنڈی و دیگر متعلقہ سرکاری افسران بھی وہاں موجود تھے۔
کمشنر راولپنڈی نے مزید کہا کہ ہماری سلا متی پا کستان کی سلا متی سے جڑی ہے اور ہم سب کو متحدہو کر  اپنے ملک میں امن و سکو ن قائم کر نے کے لئے اقدامات کر نے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پو لیس ہمارے جا ن و مال کی حفاظت کیلئے مقر ر کی گئی ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ پو لیس و دیگر قا نو ن نا فذ کر نے والے ادروں کے ساتھ بھر پور تعاون کر یں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے شر پسندعناصر ملک میں فسادبر پا کر نے کے درپے ہیں۔ ہمارا دین ہمیں امن و سلا متی کا درس دیتا ہے نہ کہ جھگڑے و فسادکا۔ کمشنرراولپنڈی نے کہا کہ کسی بھی قسم کے فسادی عناصرکو اپنے ملک کا امن و سکو ن خراب کر نے کی اجازت ہز گز نہیں دیں گے اور ایسی صورتحال میں عوام کو چا ہیے کہ وہ اپنے  وہ ایسے انتشاری عنا صر کی حوصلہ شکنی کر یں اور ملکی امن کی خاطر جد و جہد میں مصرو ف عمل ادا روں کا  ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں