23

رمضان المبارک کے با برکت ماہ میں اشیاء خوردونوش کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنا ئی جائے


رمضان المبارک کے با برکت ماہ میں اشیاء خوردونوش کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنا ئی جائے: ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی(شبیر مغل) ڈ پٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن(ر) انور الحق نے اڈیا لہ روڈ پر قائم ر مضان سستا بازار کا دورہ کیا اور تما م اشیاء ضروریہ کے معیا ر و مقدار کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدا یت کی کہ تمام دکا ندار ر یٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کر یں اور چیزوں کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ کوا لٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ کہیں بھی چینی کی شار ٹیج یا مہنگا ہو نے کی شکا یت نہیں ہو نی چا ہیے۔ مز ید یہ کہ رمضان سستا بازار میں کو رونا وا ئرس ایس او پیز پر عملدرآمد کا خاص خیا ل رکھا جائے اور آنے گا ہکو ں کو بھی ایس او پیز پر عمل پیرا کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازار کے قیام کا مقصدیہاں اشیاء ضروریہ کی منا سب مقدار میں دستیا بی اور انکی مخصوص نر خو ں پر فرو خت کو یقینی بنانا، ذ خیرہ اندوزوی وبلیک مار کیٹنگ کو روکنا اورملاوٹ کو روکنے کے لئے اقدامات کرنا ہے۔
اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ر یونیو) کیپٹن (ر) شعیب علی، اسسٹنٹ کمشنر (صدر) غلام مہر عباس و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بعد ازاں پرا ئس کنٹرول کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہو نے والے اجلاس میں گز شتہ چو بیس گھنٹوں کی کارکردگی سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا گیا کہ اس دوران کل 1197چھاپے مارے گئے جن میں سے129 خلاف ورزیاں ر پورٹ ہو نے پر220,000 روپے کے جرمانے اور01 ایف آئی آر درج کر کے گر فتاری عمل میں لائی گئی۔ڈپٹی کمشنرنے ہدا یت کی کہ تمام پرا ئس مجسٹریٹس زیادہ سے زیادہ و قت فیلڈمیں گز ار یں اور اشیاء کے مقررہ سر کاری نر خوں پر دستیا بی کے علاوہ ان کی کوا لٹی اور مقدار کا بھی خا ص خیال رکھا جائے۔
   (((((((((((((())))))))))))))

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں