57

وفا قی پولیس کا میرا آبادی اور گر دنو اح میں گرینڈ سرچ آپریشن

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) وفا قی پولیس کا میرا آبادی اور گر دنو اح میں گرینڈ سرچ آپریشن، دوران سر چ آپریشن کے دوران 50 گھروں، 500 افراد کو چیک کیا گیا، 35 مشکوک افراد کو تھانہ منتقل کردیا گیا، جبکہ بغیر کاغذات 45 موٹرسائیکلوں کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ لگایا گیا ہے،شہریوں سے سے گزارش ہے کہ دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر۔تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی پولیس کا میرا آبادی اور ملحقہ علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن، سرچ آپریشن ایس پی صدر کی زیرنگرانی،ڈی ایس پی خالد محمود اعوان اور دیگر پولیس ٹیموں نے حصہ لیا، دوران سر چ آپریشن کے دوران 50 گھروں، 500 افراد کو چیک کیا گیا، 35 مشکوک افراد کو تھانہ منتقل کردیا گیا، جبکہ بغیر کاغذات 45 موٹرسائیکلوں کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سیدمصطفی تنویر نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی ہیں کہ سرچ آپریشن کو اپنے اپنے علاقوں میں جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کریں تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں، شہریوں سے سے گزارش ہے کہ دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں