18

میانوالی میں لاپتہ ہونے والی بچی 12 گھنٹے بعد مل گئی

میانوالی میں لاپتہ ہونے والی بچی 12 گھنٹے بعد مل گئی

میانوالی میں لاپتہ ہونے والی بچی بارہ گھنٹے بعد پولیس کو مل گئی، ڈی پی او مستنصر کا کہنا ہے کہ بچی دشوار گزارپہاڑی سلسلے سے ایک چٹان سے ملی۔

ڈی پی او مستنصر کے مطابق بچی پرسوں شام چار بجے کے قریب لاپتا ہوئی، مقامی لوگوں نے اپنے طور پر اس کی تلاش کی لیکن بچی نہ ملی۔

پولیس ٹیموں نے سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

ڈی پی او کے مطابق سخت کوششوں کے بعد پولیس ٹیموں نے پہاڑوں میں واقع ایک چٹان سے بچی کو بحفاظت بازیاب کروایا۔

بچی نے ساری رات پہاڑوں میں اکیلے گزاری، لیکن معجزانہ طور پر محفوظ رہی، بچی وہاں تک کیسے پہنچی، یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں