33

کشمیر اور فلسطین میں فوری امن بحال کیا جائے کیونکہ یہ ایشوز پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں تنویر بھٹی برسلز

برسلز(مرزا عمران بیگ) معروف سماجی شخصیت تنویر بھٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعاپوری دنیا کے امن ک لئے خطرہ ہیں عالمی طاقتیں اس طرف توجہ دیں اور یہ ایشوز ان علاقوں کے عوام کی منشاء اور خواہشات کے مطابق حل کروائیں وادی کشمیر میں جس طرح آ ٹھ لاکھ سے زائد قابض بھارتی مسلح افواج گزشتہ کئی سالوں سے ظلم ڈھا رہی ہے وہ قابل مذمت ہے گزشتہ دو سالوں سے پوری وادی کو جس برے طریقے سے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے وا انسانی حقوق کی تنظیمیوں اور عالمی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے اقوام متحدہ کی واضح قرار داد موجود ہے کہ اس ایشوء کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق الحاق ہے اس وقت وادی میں دنیا کی تاریخ کی بد ترین پامالی ہو رہی ہے مگر مہذب دنیا چپ ہے یہ دوہرا معیار عالمی برادری کی سراسر نا انصافی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں