21

بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ سفیر پاکستان کی پانچویں ورچوئل کھلی کچہری

برسلز(مرزا عمران بیگ) یوروپی یونین ، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے بیلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ پانچویں آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
اس تقریب کا اہتمام وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی مناسبت سے کیا گیا ، تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونیٹی کے ساتھ قریبی رابطے کو برقرار رکھا جا سکے اور ان کو بلا تعتل خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
سفیر پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ کھلی کچہری کے کے ذریعے سفارت خانے اور برادری کے مابین براہ راست تعلق اور بات چیت کے لئے ایک فورم مہیا ہوا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سفارت خانہ خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لانے کے لئے کمیونٹی کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتا ہے ۔ وزیر خارجہ جناب مخدوم شاہ محمود قریشی کے یوروپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے حالیہ اجلاس سے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے ، سفیر ِ پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ پاک – ای یو اسٹریٹجک تعلقات کے منصوبے (ایس ای پی) نے پاکستان اور یوروپی یونین کی شراکت داری میں ایک ٹھوس کثیر الجہتی بنیاد فراہم کی ہے۔ سفیر ِ پاکستان نے برادری پر زور دیا کہ وہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا بھرپور فائدہ اٹھائے۔ رواں سال مارچ میں حبیب بینک لمیٹڈ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے مشن کے زیر اہتمام روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر پہلے ویبنار کا ذکر کرتے ہوئے ، سفیر نے اعلان کیا کہ سفارت خانہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے اسلامی بینکاری کے پہلوؤں پر دوسرا ویبنار 10 جون کو شام 4 بجے میزان بینک کے اشتراک سے منعقد کرے گا۔ انہوں نے کمیونٹی کے ممبران کو ویبینار میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ ورچوئل کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں اکیڈمیا، پیشہ ور افراد، کاروبار، سماجی خدمات اور میڈیا کے نمائندے شامل ہوئے۔
کمیونٹی ممبران نے سفارتخانے کی کوششوں اور موثر قونصلر خدمات کی فراہمی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں