24

یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف ٹائیگر فورس بیلجئم کے زیر اہتمام فلسطینی اور کشمیریوں کے ساتھا اظہار یک جہتی کی خصوصی تقریب

برسلز(مرزا عمران بیگ)پاکستان تحریک انصاف ٹائیگر فورس بیلجم کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے موقع پر فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے عمران خان ٹائیگر فورس بیلجیم کے سکریٹریٹ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلسطین اور کشمیرپر انڈیا اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے مطالبہ گیا گیا کہ نہتے عوام پر جارحیت اور ظلم ختم کیا جائے اور ان علاقوں کے عوام کو ان کی مرضی کے مطابق زندہ رہنے کا حق دیا جائے اس تقریب میں عمران خان ٹائیگر فورس کے ممبران اور عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کیمونٹی کی طرف سے فلسطین کے ایشوء پر بات کی اور کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کی سر زمین پر ناجائز قبضہ کر کے پانچ لاکھ یہودیوں کو فلسطینی سر زمین پر بسانے کا پروگرام بنا رکھا ہے اور وہ مقامی مسلمانوں کیلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں او آئی سی فوری نوٹس لے اور عوتوں اور بچوں کا قتل عام بند کروائے یو این او, مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور یہ عالمی ادارہ یہودیوں کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن چکا ہے مقررین نے فلسطین کے نہتے اور بے وسائل مسلمانوں کے لئے اخلاقی حمایت کے ساتھ ساتھ مالی مدد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی وجہ سے فلسطین میں بہت تباہی ہوئی ہے ہم سب آگے بڑھیں اور فنڈ ریزنگ کر کے زیادہ سے زیادہ ان کی مدد کریں مقررین نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستا ن کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے ایٹمی صلاحت کے حصول کے بعد آج پوری دنیا میں پاکستان کو ایک خاص مقام حاصل ہے اور ایٹمی صلاحیت کے حصول کی جدوجہد کرنے والے تمام سیاست دان, مسلح افواج اور سائنس دان خراج تحسین کے حق دار ہیں اس خصوصی تقریب سے چیئرمین ٹائیگر فورس آصف برلاس, سلیم میمن,میاں ارشد,طاہر نواز,سید اظہر شاہ,آغا خان,میاں شعیب,نعیم شہباز خان,افراسیا ب خان, طاہر کھوکھر ایڈوکیٹ, سید اظہر شاہ جعفری عالم زیب خان اور چیف آرگنائر غلام ربانی بابو بھائی نے خطاب کیا مہاراجہ تندوری ریسٹورنٹ گروپ کے ڈائریکٹر علی چوہدری اور چوہدری کاشف وڑائچ نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی اس خصوصی تقریب کی نظامت کے فرائض چوہدری شفیق جٹ نے ادا کئے آخر میں غلام ربانی بابو بھائی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا پاکستان تحریک انصاف ٹائیگر فورس کے لئے تنظیم سازی کے بارے میں بریف کیا اور ٹائیگر فورس میں نئے شامل ہونے والے لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تنظیم کا نشان مفلر پہنائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں