22

وزیر اعظم عمران خان کے موقف سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے تنویر بھٹی برسلز

برسلز(مرزا عمران بیگ) حالیہ فلسطین اسرائیل ایشوء پر وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر بہت پزیرائی ملی جس نہ صرف پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت تنویر بھٹی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیاب دوراہے پر آ گئی ہے پاکستان دشمن عناصر کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہو گئی ہیں امن کے قیام کے لئے دنیا کی نظریں اب پاکستان پر ہیں چین, روس,ایران,ترکی,سعودیہ اور ملائیشیا سمیت سب دوست ممالک عالمی ایشوء پر پاکستان کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ ہے عالمی ایشوز پر حکومت, اپوزیشن کا یک زبان ہونا اس بات کا عکاس ہے آپس کے اختلافات کے باوجود ہم سب ایک ہیں اور بطور پاکستانی متحد ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں