37

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے فلسطین ایشوء پر اپنا بھرپور کردار ادا کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان اسلامی امہ کی قیادت کر سکتا ہے نوید خان چیئر مین پشتون آرگنائزیشن یورپ

برسلز(مرزا عمران بیگ) نوید خان چیئر مین پشتون آرگنائزیشن یورپ نے کہا ہے کہ حالیہ فلسطین اسرائیل ایشوء پر وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر بہت پزیرائی ملی ہے جس سے نہ صرف پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے ا سرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے حق میں یو این او میں پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کی اکثریتی ووٹوں سے منظور ی اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی براردی پاکستان پر مکمل اعتماد کرتی ہے اور پاکستان کے موقف کی حامی ہے او آئی سی کو فعال کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے عالمی سطح پر امہ کی قیادت کے لئے اسلامی ممالک کی نظریں پاکستان پر ہیں اور پاکستان نے اپنے آپ کو اس کا اہل ثابت کر دیا ہے مختلف عالمی ایشوز پر چین, روس,ایران,ترکی,سعودیہ اور ملائیشیا سمیت سب دوست ممالک کا پاکستان کے موقف کے ساتھ کھڑے ہونا پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں