21

قطری وفد کے دورے کے مثبت نتائج برآمد ہونگے

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر قطر کا 11رکنی پارلیمانی وفد شیخ علی عبداللہ ثانی الثانی کی سربراہی میں پاکستان کے 4روزہ دورے پر پہنچ گیا۔نیو انٹرنیشنل اسلام آباد ایئر پورٹ پر سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے وفد کا استقبال کیا۔قطر کا وفد عالمی وباء کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جس پر ہم قطر کی قیادت اور وفد کے شکر گزار ہیں۔سینیٹرنصیب اللہ بازئی ۔پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتا ہے۔سینیٹرنصیب اللہ بازئی قطری وفد کے دورے کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔سینیٹرنصیب اللہ بازئی وفد اپنے چار روزہ دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں