21

سابقہ ریکا ر ڈ یا فتہ گینگ کے تین ارکان گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھا نہ کر اچی کمپنی پویس کی بڑ ی کارروائی، شہریوں سے گن پو ائنٹ پر نقدی، مو با ئل فون اور موٹر سائیکل چھیننے والے سابقہ ریکا ر ڈ یا فتہ گینگ کے تین ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینے گئے دو موٹر سائیکل،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے گئے، مزید تفتیش جاری ہے،
تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے ضلع بھر کے پولیس افسران کوجر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی کا ٹا سک دیا، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی صدر زون کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر ڈی ایس پی عابد اکر ام کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ کر اچی کمپنی سب انسپکٹر بلا ل احمد معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے اسلحہ کے زور پر شہریوں سے موبائل، نقدی و موٹر سائیکل چھیننے والے سرکردہ گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں محمد فہد،اشفاق شاد اور شایان احمد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینے گئے دو موٹر سائیکل،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے گئے، مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں