47

راولپنڈی ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ حاصل کر رہی ہے

راولپنڈی(شبیر مغل) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ٹریفک ہیڈ کواٹر راولپنڈی آمد،ایس ایس پی ہیڈ کواٹرلاہوربھی ان کے ہمراہ تھیں۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اورایس ایس پی ہیڈ کواٹر کا پرتپاک استقبال کیا۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے نائب قاصد کی بھرتی کے لیے آنے والے امیدواروں کا انٹرویو لیااور ٹریفک ہیڈ کواٹر کی مختلف برانچز کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب عمران محمودکاٹریفک ہیڈ کواٹر راولپنڈی کا پہلا دورہ اس موقع پرایس ایس پی ہیڈ کواٹر لاہور ڈاکٹر بشری جمیل بھی ان کے ہمراہ تھیں

۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے ڈی آئی ٹریفک پنجاب اورایس ایس پی ہیڈ کواٹر ڈاکٹر بشری جمیل کا پرتپاک استقبال کیا۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے نائب قاصد کی بھرتی کے لیے آنے والے امیدواروں کا انٹر ویو لیا ۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کوسٹیٹ آف آرٹ ون ونڈو ڈرائیونگ لائسنس برانچ ،ریڈیو اسٹیشن88.6 ،غلام اصغر شہید ڈرائیونگ سکول اور پولیس ویلفیئر مرکز سمیت دیگراہم برانچز کا معائنہ کروایااور بریفینگ دی۔اس موقع پرڈی آئی جی ٹریفک پنجاب عمران محمود نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ، مشکل وقت میں روڈ یوزرز کو بروقت مدد فراہم کرنا ،لائسنس کے حصول کو جدید تقاضوں کے مطابق آسان بنا نا اورٹریفک حادثات پر قابو پانے اور انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا،

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے قائم کردہ ریڈیو اسٹیشن88.6 اور ایجوکیشن ونگ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ حاصل کر رہی ہے،پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس سسٹم ، راستہ اپلیکیشن، باڈی کیم، ای چالاننگ پیمنٹ سسٹم ،رش والے مقامات پر پولیس کی گاڑیوں میں نصب کیمرہ کے ذریعے مانیٹرنگ اور پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر نا وغیرہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کے وژن کے اہم حصے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے شبانہ روز محنت اور عوام الناس کی خدمت اور حفاظت کے ذریعے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی اپنا نام بنایا ہے۔راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ہر قسم کی تفریق اور تعصب سے بالا تر قانون کایکساں نفاذ،رکاوٹوں سے پاک ٹریفک کی روانی،جدید اور بروقت امدادی سہولیات جیسے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں