15

ہمارا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کے سفرکو محفوظ بنانا ہے

ٹریفک پولیس ٹیکسلا کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1859کو چالان

راولپنڈی(شبیر مغل) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک ٹیکسلا کی سربراہی میں ٹیکسلا ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر1859گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے اور کاغذات نا مکمل ہونے پر متعدد کو تھانہ جات میں بند کروایا۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے سرکل انچارج ٹیکسلا ملک اظہر کو خصوصی احکامات جاری کیے کہ ٹیکسلا میں ایک مربوط ٹریفک نظام قائم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے قانون شکنوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک ٹیکسلا ملک اظہر کی سربراہی میں انچارج ٹریفک ٹیکسلا نوید الحسن نے گزشتہ ماہ کاروائی کے دوران 1859گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 937900روپے کا جرمانہ کیا جبکہ کاغذات نامکمل ہونے پر متعدد کو تھانہ جات میں بند کروایا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کے سفرکو محفوظ بنانا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس وہ تما م اقدامات کر رہی ہے جس سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسلا میں ٹریفک نظام کو بہتر اور مثالی بنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں