0

قیصر شکیل کی فرض شناسی دیگر سرکاری اہلکاروں کے لئے بھی قابل تقلید مثال ہے

وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹریفک پولیس اہلکار قیصر شکیل کی حوصلہ افزائی. وزیرِ اعظم عمران خان نے ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل کو دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر انہیں وزیرِ اعظم ہاؤس بلا کر حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی۔

قیصر شکیل 9 جون کو زخمی ہوئے اور دو دن کے میڈیکل ریسٹ کے بعد 11 جون کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آگئے تھے. فرض شناسی کی اس عمدہ مثال پر وزیرِ اعظم کا مذکورہ اہلکار کو انعام دینے کا بھی اعلان قیصر شکیل کی فرض شناسی دیگر سرکاری اہلکاروں کے لئے بھی قابل تقلید مثال ہے : وزیرِ اعظم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں