0

کراچی :بنارس میں بچوں کا جھگڑا بڑوں تک جا پہنچا، 1ہلاک ،3 زخمی

کراچی :بنارس میں بچوں کا جھگڑے بڑوں تک جا پہنچا، 1ہلاک ،3 زخمی

کراچی کے علاقے بنارس کالونی میں بچوں کے جھگڑے پر پڑوسی آپس میں لڑ پڑے، فائرنگ اور چھریوں کے وار سے 1شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بنارس کالونی رحمانی محلہ میں پڑوسی بچوں کے جھگڑے میں بڑے بھی شامل ہوگئے اور ایک دوسرے پر فائرنگ اور چھریوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے دوران گولی کا شکار 26 سالہ زخمی آفتاب جاں بحق ہوگیا۔

چھریوں کے وار سے زخمی 3 افراد عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں کامران، نجم اور عدالت خان شامل ہیں تینوں آپس میں بھائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں