0

غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی نے سکیورٹی کے پیش نظر سرکل کے تمام ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کو بغیر رجسٹریشن، بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کر دیے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے پیش نظر تمام بڑی شاہراہوں ، ناکہ جات اور داخلی و خارجی راستوں پرسپیشل سکواڈتشکیل کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اوردوران چیکنگ سخت کاروائی کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن ،بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا جائے گااور ایکسائز آفس سے رجسٹریشن کروانے کے بعدایکسائز آفس کی طرف سے دی گئی رسید دیکھا کر گاڑی یا موٹر سائیکل مالک کے حوالے کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون میں کوئی گنجائش نہیں کہ بغیر رجسٹریشن گاڑی ، موٹر سائیکل یا کسی قسم کی وہیکل روڈ پر چلے لہذا شہری بھی ذمہ داری کا مظاہر کریں اورقانونی کاروائی سے بچنے کے لیے اپنی گاڑی اورموٹر سائیکل کی رجسٹریشن کروائیں اور نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹ کا استعمال کریں ۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشتہ ماہ بھی بغیر رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کے خلاف کاروائی کے دوران 6418چالان ٹکٹ جاری کیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں