0

ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں جدت لانے کے لیے مزید احسن اقدامات کیے جائیں گے

راولپنڈی(شبیر مغل)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اچانک معائنہ۔ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کی سہولت اور وقت کی بچت کے پیش نظر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے ٹریفک ہیڈ کواٹر کی لائسنسنگ برانچ میں شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے سپرائز وزٹ کیا ۔ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق فراہم کردہ سہولیات کے متعلق بھی پوچھا۔شہریوں کی سہولت اور وقت کی بچت کے پیش نظر ایک کے بجائے دو ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریک بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا راولپنڈی ٹریفک پولیس نے آن لائن سائن ٹیسٹ اور ویڈیو آٹومیٹیڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے ذریعے سفارش اور کرپشن جیسے عناصر کا خاتمہ کرتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب میں پہلی بار تحصیلوں میں قائم خدمت مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کا آغازبھی کیا جا چکا ہے جہاں پر پڑھے لکھے اچھے اخلاق اور بہترین کردار کے مالک ٹریفک وارڈن شہریوں کی خدمت اور رہنمائی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں تاکہ دور دراز سے آنے والے شہریوں کو ان کی دہلیز پر ہی ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں جدت لانے کے لیے مزید احسن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں