0

عوام اس قیامت خیز گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے

نوشہروفیروز (نامہ نگار)خانواھن میں جلے ہوئے ٹرانسفر تبدیل نا کرنے کیخلاف شہریوں کا احتجاج واپڈا کیخلاف نعرے بازی اور ٹائر جلاکر روڈ بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خانواھن میں شہریوں کا عرصے سے جلے ہوئے ٹرانسفارمر تبدیل نا کرنے پر شہری ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاجی جلوس و دھرنا جلوس کی قیادت راجہ عبدالحفیظ سہتو سید عاشق شاہ اور ڈاکٹر جنید احمد بھٹی کررہے تھے مظاہرین نے پپری چوک پر دھرنا دیا اور ٹائروں کو آگ لگاکر احتجاج کیا جس دونوں جانب ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ایک عرضہ سے خانواھن شہر کی متعدد ٹرانسفارمر خراب ہوگئے ہیں یا جل گئے ہیں جس سے شہر کے بیشتر علاقے لوچی محلہ ہائی اسکول محلہ شیخ محلہ آوت پور محلہ کوندر محلہ سید چوک جامع مسجد چوک کی عوام اس قیامت خیز گرمی پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے جبکہ گھروں میں عورتوں اور بچوں کا گرمی میں برا حال ہوا پڑا ہے اس موقع پر سیپکو سب ڈویژن آفیس محراب پور کے ایس ڈی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ادارے کا ہر کام پراسس سے ہوتا ہے نئے ٹرانسفارمر کے لیے اعلیٰ افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے اب جلد ان علاقوں میں ٹرانسفارمر تبدیل کردیے جائیں گے۔

نوشہروفیروز( نامہ نگار)محراب پور تعلقہ میں رجسٹرار کی تقرری نا ہونے سے کاروباری افراد و عام شہری پریشان ایڈیشنل رجسٹرار بھی دو ماہ مال بٹور کر ٹرانسفر کرواگیا۔
تفصیلات کے مطابق تعلقہ محراب پور میں نومبر 2020 میں رجسٹرار منیر احمد عباسی اپنی مدر ملازم پوری کرکے ریٹائرڈ ہوگیا تھا جس کے بعد فروری 2021 کو پرویز احمد راجپر کو ایڈیشنل جارج دیکر محراب پور میں تعینات کیا گیا باخبر ذرائع کے مطابق مزکورہ ایڈیشنل رجسٹرار نے دو ماہ اپنی تقرری کی مدت میں خوب جیب کو گرم کیا جس کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار 14 اپریل کو ٹرانسفر ہوگیا یا اس کی مدت ملازمت پوری ہوگئی اور یوں اس کیساتھ جیب گرم کرنے والا کلرک آفتاب ملاح بھی اپنی بدلی کرواکر محراب پور رجسٹرار آفیس سے شہر عدم ہوا تاکہ عوام کیجانب سے جمع کروائی گئیں سینکڑوں رجسٹریوں پر لی گئی کمیشن و بھتہ پر باز پرس سے محفوظ رہے یاد رہے محراب پور رجسٹرار آفیس میں اس وقت سینکڑوں رجسٹریاں داخل دفتر ہیں جنکے مالکان دفتر کے چکر لگا لگا کر مایوس ہوگئے ہیں محراب پور کی سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور کاروباری افراد کی بڑی تعداد نے اعلیٰ حکام سے محراب پور تعلقہ میں مستقل رحسٹرار کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اسٹیٹ ایجنسی و پلاٹ و دکان کی خریداری کرنے والے افراد کی ذہنی پریشانی دور کیجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں