0

کورونا و یکسین ہی ہمیں اس مو ذی وا ئرس سے بچا سکتی ہے


 راولپنڈی ضلع میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل24596مر یضوں میں سے23396ڈسچارج جبکہ987اموات ہوئیں ہیں اور188ہوم آ ئیسو لیشن،25ابھی تک ہسپتال میں ز یر علاج
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عا مر عقیق خاں نے کہا کہ خو ش قسمتی سے ہمارے ضلع کا پا ز یٹو یٹی ر یٹ با قی کی نسبت کم رہاہے اور اب اس میں مز ید کمی د یکھنے کو آ رہی ہے تا ہم ہمیں اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کورونا و یکسین ہی ہمیں اس مو ذی وا ئرس سے بچا سکتی ہے۔ نیز کورونا وا ئرس ایس او پیز کو ہمیں اپنی زندگی کا بنیا دی حصہ بنا نے کی بھی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں انتظا میہ کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے روزا نہ کی بنیاد پر کار وا ئیاں بھی عمل میں لا ئی جا رہی ہیں تاہم اس کا دور رس نتیجہ صرف اسی صورت میں نکل سکتا ہے جب ہم خود اس کی اہمیت کا ما نتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وا ئرس کے سلسلے میں کئے جا نے والے اقدامات کے جا ئزہ اجلاس کے مو قع پر کیا۔
اجلاس میں بتا یا گیا کہ راولپنڈی ضلع میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل24596مر یضوں میں سے23396ڈسچارج جبکہ987اموات ہوئیں ہیں۔راولپنڈی میں اس و قت213 ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے 188ہوم آ ئیسو لیشن،25ابھی تک ہسپتال میں ز یر علاج ہیں۔ گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کل 11کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ٹاؤن میں کورو نا وائرس کے03کنفرم مر یض، کینٹ میں 05 جبکہ ٹیکسلا02کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 02، فو جی فا ؤ نڈ یشن میں 07، ہو لی فیملی ہسپتال میں 07 اور راولپنڈی انسٹی ٹیو ٹ آ ف یو را لو جی میں 09 مر یض ز یر علاج ہیں۔خو ش قسمتی سے گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں اس وا ئرس کے باعث کو ئی موت ریکارڈ نہیں ہو ئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں