0

صاف ستھرا ماحول نہ صرف ہمارے ایمان کا حصہ بلکہ ہماری اچھی صحت کا بھی ضا من ہے

“خدمت آپکی دہلیزپر ” پر و گرام کے تیسر ے مر حلے کے تحت سرکاری دفاتر کی عمارات میں صفائی و تز ئین جاری۔
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کیپٹن (ر) قاسم اعجاز نے ہدا یت کی ہے کہ تمام سر کا ری محکمے خد مت آپکی دہلیز پر پرو گرام کے تیسر ے مر حلے کے تحت اپنے اپنے دفاتر کی صفائی اور تز ئین و آرا ئیش کا کام خو ش اسلو بی سے مکمل کر یں اور روزانہ کی بنیاد پر ان سر گر میوں کو دی گئی ایپ پر اپ لوڈ بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ بلا شبہ بطور مسلم ہماراما ننا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمیں صفائی کو محض اس سہ ما ہی حکو متی پرو گرام تک محدود نہیں کرنا کیو نکہ صاف ستھرا ماحول نہ صرف ہمارے ایمان کا حصہ بلکہ ہماری اچھی صحت کا بھی ضا من ہے۔حکو مت کی جا نب سے اس سہ ما ہی پروگرام کے آغاز کا مقصد اس صحت مندا نہ سرگرمی کو فروغ دینا اور گراس روٹ لیو ل تک اسکے اثرات پہنچا نا ہے۔تیسرے مر حلے میں پبلک آفسز، سکو لز و دیگر سرکاری عمارتوں کا وا ئٹ وا ش کروانا، پارکس، گرین بیلٹ،چوک اور راؤ نڈ آبا ؤ ٹ کی خو بصورتی شامل ہے۔ اسکے علا وہ بنیا دی مرا کز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹرز کی صفائی اور گو ر نمنٹ آفسز کے مکمل صفائی ستھرائی اس مر حلے کا حصہ ہے جس کے تحت سرکاری د فاتر کی عمارات میں صفائی ستھرائی، وائٹ وا ش، احاطہ جات کی تز ئین و آرائیش اور ما حول دوست فضا کو تر ویج دی جائے گی۔قاسم اعجاز نے مز ید کہا کہ اس مر حلے میں خصوصی تو جہ سکو ل و کالجز پر ہو گی جن کہ ذ مہ داری تعلیمی اداروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ان کی تز ئین و آرا ئیش بھی شامل ہے تا کہ طلناء کو تعلیم کے حصول کے لئے خو شگوار ما حو ل فراہم کیا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں خد مت آ پ کی د ہلیز پر کی پیش ر فت کے جا ئزہ کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیف ایگز یکٹو آ فیسر ہیلتھ ڈا کٹرفا ئزہ کنول، سی ای او سکو ل ایجو کیشن ملک بشیر احمد، ڈا ئر یکٹر کالجز،سول ڈ یفنس آ فیسر طالب خان، ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت سعدیہ بانو، سینئر نیٹ ورک ایڈ منسٹر ٹر قمر نذیر و یگر سرکاری محکموں کے سر براہان نے شر کت کی۔
  اس موقع پر بر یفنگ د یتے ہو ئے سینئر نیٹ ورک ایڈ منسٹر ٹر قمر نذیرنے بتایا کہ خدمت آپکی دہلیز پر کے تیسر ے مر حلے کے تحت ہو نے والی سر گر میوں کو PITB کی ایپ پر پہلے اور بعد کی تصا ویر کے ساتھ اپ لوڈ کیا جائے گا جس کی ڈی سی آفس کے علاوہ صوبائی سطح پر بھی ما نیٹر نگ جا رہی ہے۔ اس ایپ کے ذ ر یعے ما نیٹر نگ کا موثر نظام وا ضع کیا گیا ہے اور سب سے بہتر پر فارم کر  نے والے اضلاع کے لئے انعام بھی مقر رکیا گیا ہے۔
       

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں