0

ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیسنگ میں بہتری لائی جا سکتی ہے

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کا پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز کنٹرول روم کا دورہ، سی پی او نے مختلف پراجیکٹس کے متعلق بریفنگ دی، ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیسنگ میں بہتری لائی جا سکتی ہے، ممبر قومی اسمبلی نے کنٹرول روم کے مختلف شعبوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، وزیر اعظم پاکستان کے سروس ڈلیوری ویژن کے مطابق کلرسیداں میں بھی پولیس خدمت مرکز قائم کیا جائے، ممبر قومی اسمبلی۔ تفصیلات کے مطابق ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، کنٹرول روم میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پولیسنگ کو بہتر بنانے کے اقدامات پر سی پی او راولپنڈی نے بریفنگ دی،سی پی او محمدا حسن یونس نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس نے مانیٹرنگ اور سرویلنس کے لیے مربوط نظام ترتیب دیاہے، تھانوں کو فراہم کی گئی نئی گاڑیوں میں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل سسٹم مہیا کیا گیا ہے جس سے مانیٹرنگ میں بہتری آئی ہے، تھانوں اور چوکیوں میں کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن سے 24/7تھانوں اور چوکیوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،کرائم پاکٹس کی نشاندہی کے بعد ان علاقوں میں جرائم کے انسداد اور مانیٹرنگ کے لیے PTZکیمرے نصب کیے گئے ہیں اور ٹیگ و سینٹرل پکٹنگ یونٹ کے ذریعے مشکوک افراد اور سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، سی پی او نے تحفظ سینٹر برائے ٹرانسجینڈر اور ہراسٹمنٹ رپورٹنگ یونٹ کیبارے میں بریف کیا جس میں ممبر قومی اسمبلی نے خصوصی دلچسپی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان پراجیکٹس کا دائرہ کار دیگر اضلاع میں بھی بڑھایا جانا چاہیے، 15کالز پر فوری مقدمات کے اندراج کی شرح کابڑھنا خوش آئند ہے جو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سروس ڈلیوری کے ویژن کے عین مطابق ہے،SIPSتھانوں میں فراہم کی جانی والی سہولیات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے پولیس خدمت مراکز اور تھانوں میں سروس ڈلیوری کے متعلق راولپنڈی پولیس کے فیڈ بیک کے نظام کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو 24گھنٹے میں ٹریس کرنا اور 70لاکھ روپے جیسی بڑی رقم کی ریکوری پر راولپنڈی پولیس کی قابل تعریف کارکردگی ہے، بریفنگ کے اختتام پر ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کلرسیداں کے علاقے میں بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بہتر سروس ڈلیوری ویژن کے مطابق پولیس خدمت مرکز کے قیام کی اہمیت پر زور دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں