138

پاکستان پیپلز پارٹی بیلجم کی مرکزی قیادت کے اعزاز میں سابق جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عامر کی خصوصی ضیافت, تنظیم سازی کے اہم اقدامات

برسلز(مرزاعمران بیگ)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا ایک خصوصی اجلاس سابق مرکزی سیکریٹری ڈاکٹر عامر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں سابق صدر حاجی وسیم اختر,سابق سینئر نائب صدر شیخ شکیل اور سابق عہدیداران خالد محمود,نواز بٹ, شیراز بٹ,زبیر اعوان,علی شاہ,شیخ مسعود,پا ہ بلو افتخار,حاجی ظفر مغل, مسعود کھوکھرکے علاوہ بہت سے کارکنان نے شرکت کی اجلاس میں چیئر مین بلاول بھٹو اور راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی مدت ایک سال مقرر کی گئی ہے یہ کمیٹی ایک سال تک بیلجم میں پارٹی کے معاملات چلائے گی اور تمام تہواروں کے ساتھ ساتھ پارٹی سے وابستہ خصوصی دن ان کے شایان شان منانے کے اہتمام کرے گی یہ کمیٹی بیلجیم کی قیادت کو اپنی کار کردگی کے حوالے سے رپوٹ کرے گی اور ان کی باہمی مشاورت سے تمام تقریبات اور فنگشنز کا انعقاد کرنے کی پابند ہو گی یک سال بعد کمیٹی کی کار کردگی دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اس تین روزہ کمیٹی میں مسعود کھوکھر, شیرازبٹ,افتخار احمد بلو اور زبیر اعوان شامل ہیں آخر میں تمام شرکاء نے مزیدار اور پر تکلف کھانے کی دعوت کے لئے ڈاکٹر عامر کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں