107

پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار اور ایڈیشنل سیکرٹری ملک عمران خلیل نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی

مانچسٹر (عارف چودھری)۔ پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار اور ایڈیشنل سیکر ٹری ملک عمران خلیل نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو اپنی اور پی ٹی آئ بر طانیہ کے عہیدیدران کی جانب سے دلی مبارکباد دی اور وزیر اعظم عمران خان کے اس فیصلے کی بھرپور حمائت کی-انہوں نے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانی کشمیری ھمیشہ انکے ساتھ ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی پاکستان کے وزیر اعظم ہمارے لیڈر عمران خان کے ویژن کو لے کر چلیں گے-کشمیر کے لئے بہتر فیصلے کریں گے -وہ پاکستان سے مل کر پوری دنیا میں کشمیریوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے -ھم اوورسیز پاکستانی ھمیشہ انکے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان اور کشمیر کے لئے انکے ہر فیصلے میں انکے ساتھ ہیں وہ ھمیشہ پاکستان ترقی کا سوچتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں