56

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات ملتوی کردیئے

موسلا دھار بارش اور سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات ملتوی کردیئے۔ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اعلامیے کے مطابق، ایسوسی ایٹ انجینیئرنگ ڈپلومہ کے آج سے 2 اکتوبر تک تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملتوی کیے گئے امتحانات اب 9 ، 11 اور 12 اکتوبر کو لیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ کیٹی بندر گاہ سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

دوسری جانب طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث کیٹی بندر پر ماہی گیروں کی جھونپڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، کئی جھونپڑیاں اکھڑ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں