56

تباہی سرکار آئے دن عوام پر پیٹرول بم گرا رہی۔ حکومت عوام پر کچھ تو رحم کرے۔ شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کی پارلیمنٹری لیڈر اور سینیٹر شیر ی رحمان نے کہا ہے کہ ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیٹرول مصنوعات میں 4 سے 8 روپے کا ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے، تباہی سرکار آئے دن عوام پر پیٹرول بم گرا رہی۔ حکومت عوام پر کچھ تو رحم کرے۔

ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تباہی سرکار کے دور میں پیٹرول فی بیرل 75 ڈالر ہے لیکن عوام کو 127 روپے فی لیٹر بیچ رہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تھی اور ملک میں پیٹرول کی قیمت 113 روپے تھی۔حکومت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف )کے سامنے جھک گئی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں