63

مہنگائی کے ہفتہ وار بم گرا کر عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا ہے، شہباز شریف

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی بول اٹھے اور اضافے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کے ہفتہ وار بم گرا کر عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا ہے ، ایک طرف ڈالر کا بے قابو جن ہے جبکہ دوسری جانب حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کرے عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکمران مہنگائی کی چھری سے عوام کا گلہ اور جیب کاٹ رہے ہیں ، عمران خان آئی ایم ایف کے پاس چلے گئے اور خود کشی بھی نہیں ، عمران نیازی نے عوام کو خود کشی پر مجبور کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں