49

ہمارا منشوراللہ کی رسی کو مظبوطی سےتھامنااورمسالک مابین تناو کوکم کرنا ہے

سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی صاحب سے ممتاز مزہبی اسکالر علامہ امین شہیدی صاحب کی پیر ہاوس بری امام سرکار میں ملاقات.

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف و مرکزی صدر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان پیر سید محمد علی گیلانی صاحب سے گزشتہ روز ممتاز مزہبی اسکالر اور عالم دین علامہ امین شہیدی صاحب نے پیر ہاوس بری امام سرکار میں ملاقات کی. ملاقات میں امن و امان کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے مل جل کر کاوش کرنے پر اتفاق کیا گیا.اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر صاحب کا کہناتھا کہ ہمارا منشور ہی اللہ کی رسی کو مظبوطی سے تھامنا اور مسالک مابین تناو کو کم کرنا ہے۔علامہ امین شہیدی نے پیر ہاوس کی اتحاد امت بارے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ کے در اور خانقاہی نظام ہی مسالک مابین اختلافات کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں