28

پٹرول اور گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ظالمانہ عمل ہے ، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیٹرول اور گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ظالمانہ عمل ہے ، عمران خان کل بجلی کے بل جلاتے تھے آج عوام کا خون جلا رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار نے غریبوں کی زندگی تنگ کردی ہے۔ پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا عذاب بڑھے گا ، پٹرول اور گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ظالمانہ عمل ہے ،

انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب تم عوام کو پتھر کے دور کے طرف لے جا رہے ہیں، غریب کیلئے بچوں کو روٹی اور تعلیم دینا مشکل بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں