64

چودھری پرویزالٰہی کے کاموں کو آج بھی بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

قائم مقام گورنر پنجاب اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پینل آ ف چیئرمین پنجاب اسمبلی ایم پی اے حلقہ پی پی 258 خان پور میاں شفیع محمد کی قیادت میں ارکان پنجاب اسمبلی کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں ارکان پنجاب اسمبلی)چوہدری محمد شفیق، چوہدری آصف مجید، رئیس نبیل احمد شامل تھے جبکہ ملاقات میں جی ایم سکندر اور نعیم شفیق سابق رکن ضلع کونسل رحیم یار خان بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میرے دور حکومت میں جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور کرنے کیلئے عوامی فلاحی منصوبے مکمل کیے گئے جو آج تک کامیابی سے چل رہے ہیں، آئندہ بھی اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو انشاء اللہ ترقی کا سفر بلاامتیاز جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو بری طرح نظرانداز کیا، بجٹ میں وہاں کیلئے فنڈز کا اعلان تو کیا جاتا تھا لیکن بعد فنڈز لاہور ٹرانسفر کر کے جنوبی پنجاب کے عوام کو محروم رکھا گیا۔ پینل آ ف چیئرمین پنجاب اسمبلی میاں محمد شفیع اور دیگر ارکان اسمبلی نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب کیلئے آپ کی خدمات قابل تعریف ہیں، جنوبی پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کے کاموں کو آج بھی بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں