33

شہریوں کے لئے بھرپور سہولت اور آسانی کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین نادرا

چیئرمین نادرا نے ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ کو کراچی میں عملے کی کمی سے متعلق شکایات دور کرنے کے لئے 50 ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور 15 ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی بھرتی کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے اور کارروائی فی الفور مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
طارق ملک نے نادرا رجسٹریشن سنٹر کلفٹن میں جدید ترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
چیئرمین نادرا نے کراچی میں نادرا دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے لئے پولیس اور ایف آئی اے سے رجوع کرنے کے بحی احکامات جاری کئے۔ کراچی میں نادرا سنٹرز پر آنے والے شہریوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر صرف دن کے دوران خدمات فراہم کرنے والی موبائل رجسٹریشن وین کو شام کے وقت بھی تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ نادرا دفاتر کے دورے کے دوراں چیئرمین نادرا نے شہریوں سے گفتگو کر کے ان کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات دئیے۔ نادرا ملازمین کو بھی عوامی مسائل کے فوری حل کی تلقین کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ لوگوں کو کسی پریشانی یا لمبی قطاروں میں انتظار کا سامنا کئے بغیر اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
موجودہ سنٹر کو اپ گریڈ کرنا ممکن ہو تو اس پر فوری کام شروع کیا جائے یا اگر ضروری ہو تو اسے متبادل جگہ پر منتقل کر کے شہریوں کے لئے بھرپور سہولت اور آسانی کو یقینی بنایا جائے: چیئرمین نادرا کی ہدایت
کراچی میں میگا سینٹرز پر عام شہریوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے وراثتی سرٹیفکیٹ کا الگ نیا میگا سینٹر بنانے کا فیصلہ۔ چیئرمین نادرا نے فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے کراچی میں میگا سینٹرز کا دورہ کیا۔اس دوران وراثتی سرٹیفکیٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کی بڑی تعداد کے پیش نظر کراچی میں اس مقصد کے لئے ایک خصوصی سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا جہاں شہریوں کو قطار و انتظار کی زحمت کے بغیر وراثتی سرٹیفکیٹ کا فوری اجراء یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ نئے وراثتی سرٹیفکیٹ سینٹر کے قیام سے کراچی کے دیگر میگا سینٹرز پر بھی لوگوں کا دباؤ کم ہو گا۔
چیئرمین نادرا نے کراچی ریجن میں شہریوں کو جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ خدمات کی آسان فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام سنٹرز کو اپ گریڈ کرنے اور انہیں جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں