13

دبئی جانیوالے مسافر سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد

دبئی جانیوالے مسافر سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد

کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف کے مطابق ملزم نے اپنے جوتوں میں ہیروئن چُھپائی ہوئی تھی، منشیات کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم سجاد حسین سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں