87

حکومت علاقے کی تعمیرو ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے وزیر خوراک کے پی کے عاطف خان کی پشتون رہنما کو یقین دہانی

قبائلی علاقہ جات کی محرومیوں کا ازالہ کرنا وقت کی ضرورت ہے پشتون رہنما عرب گل مولا گوری
حکومت علاقے کی تعمیرو ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے وزیر خوراک کے پی کے عاطف خان کی پشتون رہنما کو یقین دہانی
برسلز(مرزا عمران بیگ) عرب گل مولا گوری صدر پشتون آرگنائزیشن یورپ نے وزیر خوراک خیبر پختون خواہ عاطف خان سے پشاور میں ملاقات کی اس خصوصی ملاقات میں پشتون رہنما نے قبائلی علاقہ جات کے مسائل اور ان کے حل کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے حکومتی وزیر کو تجاویز دیں کہ قبائلی عوام کے مسائل ترجیعحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور خاص طور صحت, تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں اگر حکومت سمجھتی ہے کہ روز گار فراہم کرنے کے وسائل نہیں ہیں تو کم از کم ان کو اپنے زاتی وسائل سے بے دخل نہ کیا جائے
قبائلی علاقہ جات معدنیات کی دولت سے مالا مال ہیں میری تجویز ہے کہ قبائلی عوام کو مقامی وسائل مہیا کئے جائیں اس سے حکومت پر معاشی مسائل اور بے روز گاروں کا بوجھ کم ہونے کے ساتھ عوام کو مقامی وسائل دستیاب ہوں گے اور عوام کا احساس محرومی کم ہو گا
وزیر خوراک عاطف خان نے یورپ سے آئے پشتون رہنما کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے قبائلی علاقہ جات کی عوام کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ حکومت قبائلی علاقہ جات کی تعمیر و ترقی اور عوام کے معاشی مسائل کے حل کے لئے پر عزم ہے اور بہت جلد یہ پسماندہ علاقہ جات ترقی میں دیگر علاقہ جات کے ہم پلہ ہونگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں