52

کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد

اسلام آباد(شبیر مغل) ایس پی انوسٹی گیشن لیاقت حیات نیازی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اے ایس پی حناء نیک بخت اور ان کی ٹیم انچارج اے وی ایل سی ملک لیاقت علی اور ان کی ٹیم نے کارلفٹروں اور ریسیوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤ ن کیا جس کے دوران09ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 08کارلفٹرز اور ایک کارریسیور شامل ہیں، ملزمان سے تقریباً اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی 15گاڑیاں، پانچ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ کارلفٹرز میں نجیب اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ وارسک روڈ راولپنڈی،یٰسین خان ولد حسین سکنہ پیرپائی ضلع نوشہرہ،محمد کاشف ولد اختر حسین سکنہ جوہرآباد خوشاب،محمد اکرم ولد محمد یوسف سکنہ جوہرآباد خوشاب،شبیر شاہ ولد فیروز شاہ سکنہ اٹک،نذیر شاہ ولد فیروز شاہ سکنہ راولپنڈی، محمد سعید ولد نور محمد سکنہ میانوالی، محمد اسماعیل خان ولد جج سکنہ مہمند ایجنسی اور ایک کار ریسیور انور زیب ولد اورنگزیب سکنہ صوابی شامل ہیں
ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان نجیب اللہ اور یٰسین خان نئی گاڑیوں کا عینک والا شیشہ توڑ کر واردات کرتے تھے اور چوری شدہ گاڑیاں پشاور اور بنوں لے جاتے تھے،ملزمان محمد اکرم اور محمد کاشف مہران، پک اپ اور کیری ڈبہ چوری کرتے تھے اور ان گاڑیوں سے نشانیاں مٹا کر نئی نشانیاں لگا کر مختلف لوگوں کو رینٹ پر دیتے اور فروخت کرتے تھے۔ملزم انور جو کہ صوابی کار ہائشی ہے کار ریسیور ہے اور چوری شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کرتا ہے۔ملزمان میں سے پانچ کو پہلے ہی جیل بھیجا جا چکا ہے۔برآمد شدہ گاڑیوں کے متعلق تھانہ کراچی کمپنی، سبزی منڈی،سہالہ،کھنہ، ترنول، رمنا، بھارہ کہو،لوہی بھیر میں مقدمات درج ہیں،
ایس پی نے مزید کہا کہ آئی جی اسلا م آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے اسلام آباد سے کار چوری کی روک تھام کے لئے سپیشل ٹاسک دیا تھا، اے وی ایل سی اپنے تما م تر ذرائع استعمال کر کے کا ر چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے، گزشتہ دنوں بھی بڑے گینگز گرفتار کئے گئے تھے جن سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کئے گئے، اے وی ایل سی نے متعدد گاڑیاں وموٹر سائیکل ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دئیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں