11

جرمنی میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، ویکسینیشن نہ کروانے والے وبا کا شکار ہوجائیں گے، جرمن وزیرصحت

جرمنی میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، ویکسینیشن نہ کروانے والے وبا کا شکار ہوجائیں گے، جرمن وزیرصحت

جرمن وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں بڑی تیزی سے کورونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے اور امکان ہے کہ جس کسی نے بھی ویکسینیشن نہیں کروائی ہے اس موسم سرما کے اختتام تک وبا میں مبتلا ہوجائے گا اور ان میں کچھ لوگ موت کا شکار بھی ہوجائیں گے۔

انھوں نے کہا کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے اسی وجہ سے لوگوں کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

جرمن وزیر صحت جینز اسپاہن کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔ لوگ جتنی جلدی ہوسکے ویکسین کروائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں ایسی صورتحال ہوگی کہ لوگ ویکسین کروالیں، کورونا سے بچ جائیں یا مر جائیں، جرمنی میں اب تک 68 فیصد آبادی نے مکمل ویکسینیشن کرائی ہے، جرمنی میں حالیہ ہفتوں میں کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں