19

کووڈ-19: پاکستان میں مزید 5 اموات، 315 نئے کیسز

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے تصدیق شدہ انفیکشن کی تعداد 1,282,509 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران کل 35 ہزار 332 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 315 مثبت آئے۔

گزشتہ روز کے مقابلے میں انفیکشن کی شرح 0.86 فیصد سے قدرے بڑھ کر 0.89 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد اس وائرس کی وجہ سے دم توڑ گئے جس کے بعد وبائی مرض سے مرنے والوں کی تعداد 28,667 ہو گئی۔ ملک بھر کے ہسپتالوں میں کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 1,026 ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں