11

بامسی الپ کے نام خصوصی اعزاز

بامسی الپ کے نام خصوصی اعزاز

شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بامسی الپ کا اہم کردار ادا کرنے والے ترک اداکار نورتین سونمیز کو اپنی شاندار اداکاری سے ’بامسی الپ‘ کے کردار کودوبارہ زندگی دینے پرخصوصی اعزاز دیا گیا ہے۔

 نورتین سونمیز کو تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر ’ایاکلی گزیٹ اوڈل‘ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

نورتین سونمیز نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں ہونے والی ایوارڈز کی تقریب سے ٹرافی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنےمداحوں کے لیے خصوصی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ’ ایک اداکار کے لیے یہ ایک بہت بڑا موقع اور بڑا ایڈونچر ہوتا ہے کہ جب وہ کوئی ایسا کردار ادا کرتا ہےجوکہ 25 سال کی عمر سے شروع ہوتا ہے اور 70 سال کی عمر میں ختم ہوتا ہے‘۔ 

انہوں نے لکھا کہ ’ انہوں نے یہ تجربہ بہت محبت اورخوبصورتی کے ساتھ کیا‘۔

نورتین نے لکھا کہ ’آج رات کو ، اس ایوارڈ کے ساتھ، وہبامسی بیریک کے کردار کو مخمل میں لپیٹ کر اپنے دل کے سب سے خوبصورت کمرے میں رکھ رہے ہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس رات کے ساتھ، میں ان تمام دلوں کو الوداع کہتا ہوں جنہوں نےانہیں بطور (بامسی بیریک) فالو کیا اورانہیں اس کردار سے پہچانا‘۔

آخر میں نورتین سونمیز نےاپنے تمام مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں