11

اہلیہ کے بغیر نہیں رہنا چاہتا، اداکار زاہد احمد

اہلیہ کے بغیر نہیں رہنا چاہتا، اداکار زاہد احمد

معروف پاکستانی اداکار زاہد احمد نے اپنی اہلیہ آمنہ احمد کی سالگرہ پر انہیں محبت بھرے پیغام کیساتھ مبارکباد دی۔

زاہد احمد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عام طور پر بیویوں کے لیے سالگرہ کی پوسٹس میں تفصیلی نوٹ لکھے جاتے ہیں کہ اس نےآپ کی زندگی کو کیسے مکمل کیا اور اس کےساتھ کے لیے شکریہ ادا کیا جاتا ہے، وغیرہ وغیرہ‘۔

انہوں نےمزید لکھا کہ’لیکن 11 سال بعد سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے بغیر نہیں رہنا چاہتے‘۔

زاہد احمد نےاپنی پوسٹ میں اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔ 

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل زاہد احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ جلدی شادی کرنے کی وجہ سے ان کے فلمی کیریئر میں نکھار آیا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی اس وقت کی تھی جب وہ انڈسٹری میں آئے تھے اور جب ایک مرد شادی کرکے گھر بسالیتا ہے تو اس کی توجہ کام پر مزید مرکوز ہوجاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں