55

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کی سینیٹ کی خالی نشست کے لیے چار امیدواروں کی فہرست جاری کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا (کے پی) سے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس نشست کے لیے چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں جن میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین بھی شامل ہیں جنہیں پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اس نشست کے لیے میدان میں اترنے والے دیگر امیدواروں میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے شوکت امیرزادہ، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے محمد سعید اور جمعیت علمائے اسلام-فضل (جے یو آئی-ف) کے ظاہر شاہ شامل تھے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کے لیے نشست بنانے کے لیے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

18 اکتوبر کو حکومت نے شوکت ترین کو وزیر خزانہ کے طور پر ان کی مدت ملازمت ختم ہونے کے دو دن بعد وزیر اعظم کا مشیر خزانہ مقرر کیا تھا۔ وزیر خزانہ کے طور پر ترین کی چھ ماہ کی مدت 16 اکتوبر کو ختم ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں