51

پنجاب اور کے پی کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے گھریلو صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا (KP) کے تمام کمپریسڈ نیچرل گیس (CNG) اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو آج شام 4 بجے گیس کی فراہمی روک دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں یکم دسمبر کو تمام سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ کے لیے بند کیے گئے تھے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ’’صوبے میں یکم دسمبر سے 15 فروری تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں