54

سیالکوٹ میں جو کچھ ہوا بہت افسوسناک ہے، دو دن سے صدمے میں ہوں، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ دو روز سے صدمے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں پر جلد سے جلد مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ تیز ٹرائل ضروری ہے اور ملزمان کو بخشا نہیں جانا چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں مذہبی انتہا پسندی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو کل کے الیکشن سے سبق سیکھنا چاہیے، ن لیگ کو صرف 10 فیصد ووٹ ملے، میں نے اپنی زندگی میں ایسا الیکشن نہیں دیکھا، کوئی حلوہ اور بریانی لینے نہیں آیا۔

وزیر نے بہترین کام کرنے پر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں