1,304

حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی وجہ اور نئی ویڈیو وائرل کردی

سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

حریم شاہ ٹک ٹاک و انسٹاگرام ویڈیوز پر مختلف فلموں و ڈراموں کے ڈائیلاگز پر اداکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اور چند گھنٹے قبل حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ مفتی عبدالقوی انتہائی نازيبا، گھٹیا اور فحش گفتگو کی جو ہم نے ریکارڈ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیٹھے باتیں کررہے تھے اور انہوں نے جیسی باتیں کیں وہ سن کر عوام خود فيصلہ کريں گے کہ انہیں تھپڑ پڑنا چاہيے تھا يا نہيں۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ کل سے بہت غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے اور میرے صبر کا پيمانہ لبريز ہوگيا تھا تو ميں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر مفتی قوی کو مارا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں