1,052

میں آزاد ہونا چاہتی ہوں،میں تنگ آ گئی ہوں،حریم شاہ

حریم شاہ کی زندگی کی کہانی پر مبنی ویب سریز کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا،سوشل میڈیا پر ٹریلر وائرل،لوگوں کے دلچسپ تبصرے

میں آزاد ہونا چاہتی ہوں، میں تنگ آگئی ہوں ان دقیانوسی باتوں سے’۔یہ الفاظ ہیں معروف ٹک ٹاکر اوت ”تنازعہ کوئین“حریم شاہ کے متوقع ریلیز ہونے والی ویب سیریز کے ٹریلر میں جس نے شول میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ویب سیریز کے ٹریلر میں حریم شاہ کو اداکار شہزاد شیخ کے ساتھ دکھایا گیا ہے لیکن ٹریلر میں شامل اداکاروں کی کاسٹ سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔
فلم کے ٹیزر میں حریم شاہ کے ہمراہ اداکار شہزاد شیخ سمیت دیگر اداکاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ ‘راز’ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم اس کے ٹیزر اور ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

راز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ ویب سیریز بہت جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگی۔
معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز ‘راز’ کا ٹریلر جاری کیا گیا۔ ٹریلر میں حریم شاہ کو نوٹ اڑاتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھایا گیا ہے۔ویب سیریز کے ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے جبکہ ٹریلر میں ٹک ٹاک اسٹار کو کبیر نامی مولوی کے ساتھ اسکینڈل میں گھرے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔55 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلرسوشل میڈیا صارفین کی توجہ کامرکز بنا ہوا ہے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل حریم شاہ کی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی جس کے بعد حریم شاہ نے مفتی قوی کے ساتھ کچھ اور ویڈیوز بھی وائرل کر دی تھیں اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں