42

رواں ہفتے خود کا خاتمہ کرنے کا سوچ رہی تھی‘ جنت مرزا کے چونکا دینے والےانکشافات

کراچی (این این آئی)انتہائی قلیل عرصے میں شہرت پانے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔گزشتہ دنوں جنت مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی تھیں جن میںاْنہوں نے اپنی ذہنی صحت سے متعلق کچھ انکشافات کیے تھے۔جنت مرزا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی خواہش کے ساتھ اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں رواں ہفتے اتنے سارے جذبات سے گزری ہوں کہ میں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا سوچ لیا تھا۔ٹک

ٹاک اسٹار نے ماہِ رمضان کے لیے اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اس مبارک مہینے کی وجہ سے مجھے دوبارہ زندگی جینے کی اْمید نظر آئی۔اْنہوں نے کہا کہ ’زندگی مختصر ہے اور اسے کسی کے لیے برباد نہیں کرنا چاہیے، سب پہلے اپنی حوصلہ افزائی کریں اور اگر ضرورت پڑے تو اپنی خاطر خود غرض بھی بن جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں