لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر سماعت کی۔
عمر ایوب کے وکلاء نے ان کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور بتایا کہ عمر ایوب بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔
مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ بے بنیاد، آگے گندم کا بحران آ رہا ہے: عمر ایوب
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
عمر ایوب نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملوں اور تھانا شادمان جلانے کے مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسانے کا الزام ہے۔